پنوعاقل کے قریب ایل پی جی گیس کی ٹنکی میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنوعاقل جبکہ ایک شخص کا تعلق پنجاب سے ہے۔
سکھر:پنوعاقل کے قریب ایل پی جی گیس کی ٹنکی میں آگ بھڑک اٹھی ، تین افراد جھلس کر جاں بحق ، نعشیں پنوعاقل اسپتال پہنچا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل کے علاقے سانگی کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب کی طرف جانے والی ایل پی جی گیس سے بھری ٹنکی میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
خواجہ سرا کو ہراساں کرنے والا پولیس کانسٹیبل معطل، کارروائی کا آغاز
ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی پھندا لگی لاش فلیٹ سے بر آمد
جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر پنوعاقل کے تعلقہ اسپتال لے جایا گیا۔ جان بحق ہونے والوں کی شناخت وفا علی ،علی مدد اور محمد رمضان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے دو افراد کا تعلق پنو عاقل اور ایک کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا یے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے تاحال ٹنکی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔