بچیوں کو جنسی ذیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صف ملزم گرفتار

تین بچیوں کو ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم  آخر کار پشاور گلبرک پولیس نے گرفتار کرلیا .

صوبائی دارالحکومت پشاور کی پولیس نے بچیوں کا جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے.

خیبر پختون خوا پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری کے مطابق ملزم کا ڈی این اے بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا ہے. ملزم کا نام سہیل جن ہے ، جس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے اور اس کا تعلق پشاور سے ہے.

یہ بھی پڑھیے

ایبٹ آباد میں 3 سالہ بچہ ماموں زاد بھائی کے ہاتھوں زیادتی کے بعد قتل

پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کیلیے جانیوالی طالبہ حنا بشیر لندن میں قتل

پولیس سربراہ معظم جاہ انصاری نے آج پولیس لائن پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بچیوں سے زیادتی کے واقعات ہمارے لیے ایک چیلنج بن گئے تھے دو واقعات کا تو پتا نہیں چلا مگر تیسرے وقوعہ سے ہم سراغ لگانےمیں کامیاب ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم واردات کے بعد کپڑے تبدیل کرتا تھا. انکے مطابق ملزم نے 3 بچیوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیا  ہے جبکہ ملزم نے 2 بچیوں کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے.

یاد رہے گزشتہ ایک مہینے میں پشاور میں مختلف واقعات میں تین بچیوں کو ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا.

متعلقہ تحاریر