فیصل مسجد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی خاتون کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون نے بے ہودہ لباس پہن کر مسجد کے احاطہ میں وڈیو بنائی اور اس طرح مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر نامناسب لباس میں ملبوس نامعلوم خاتون جانب سے مٹرگشت کرتے ہوئے ٹک ٹاک وڈیو بنانے پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم خاتون کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں  محسن اسحاق  کی مدعیت میں درج کیا گیا جو آیف آئی آر کے مطابق ایف ایٹ اسلام آباد کی مقامی مسجد میں پیش امام ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لندن سے چوری ہونے والی ‘بینٹلے ملسن’ گاڑی کا معاملہ، سندھ کی بڑی شخصیات کے نام سامنے آگئے

ضمانت منسوخ: اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل کو گرفتار کرلیا

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون نے بے ہودہ لباس پہن کر مسجد کے احاطہ میں وڈیو بنائی اور اس طرح مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا۔جس سے شکایت کنندہ اور دیگر افراد کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

FIR against Tik Tokkar woman

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں کیٹ واک کرنے والی خاتون کی جارحانہ انداز میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر نلوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تھا۔

خاتون کی جانب سے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس قسم کی اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں کرنے والوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے ، پولیس کو فوری پر کارروائی کرنی چاہے۔

متعلقہ تحاریر