کراچی سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد پھیلانے میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں  کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عظیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے آرٹسٹک ملینرز ریپ کیس دبا دیا، متوفیہ بغیر پوسٹ مارٹم سپرد خاک

لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

سائبر کرائم سرکل کراچی نے ملزم کے خلاف پیکا قانون  کی دفعہ 22کے تحت مقدمہ نمبر 64/22درج کر لیا جبکہ اُس سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر