قتل اور اغواء کی دھمکیاں: شیخ رشید نے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی

سابق وزیر داخلہ کو موصول ہونے والی کالز کی مجموعی تعداد 5 ہے جن میں سے دو نمبرز 'یوفون' کے ہیں جبکہ باقی تین 'ان نون' نمبرز ہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فون پر ملنے والی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے تاجر خود اپنے دشمن ہیں، جرائم کا واویلا کرکے کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں آتی، پولیس چیف

پولیس نے آرٹسٹک ملینرز ریپ کیس دبا دیا، متوفیہ بغیر پوسٹ مارٹم سپرد خاک

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں مختلف نمبروں سے قتل اور اغواء کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

Death threats to Sheikh Rasheed

انہوں نے تھانہ کوہسار میں جمع کرائی گئی درخواست میں وہ نمبر بھی شو کیے ہیں جہاں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں۔

شیخ رشید کی جانب سے لکھی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو میسج کردیا ہے۔ احتیاطاً تحریر آپ (تھانہ کوہسات) کو لکھ کر دے رہا ہوں کہ بوقت ضرورت کام آسکے۔

سابق وزیر داخلہ کو موصول ہونے والی کالز کی مجموعی تعداد 5 ہے جن میں سے دو نمبرز ‘یوفون’ کے ہیں جبکہ باقی تین ‘ان نون’ نمبرز ہیں۔

متعلقہ تحاریر