نومولود بچی کو سرعام سڑک پر پھینک دیا گیا، پاکستان اب بھی پتھر کے دور میں جی رہا ہے

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نومولود بچی کو سنسان گلی میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور گلبرگ میں چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا گیا، واقعہ گورومانگٹ روڈ سے ملحقہ گلی میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے

بڈھ بیر میں مدرسے کی معلمہ کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل بہنوئی نکلا

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے موٹر سائیکل پر دو نامعلوم خواتین اور ایک مرد  سوار تھا۔ ملزمان جیسے ہی گلی میں داخل ہوئے پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون نے نومولود بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے پھینکا اور فرار ہو گئے۔

دل دہلا دینے والے واقعے کے نتیجہ میں نومولود بچی سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوئی۔Accused riding a motorcycle

پولیس کے مطابق نومولود چند گھنٹے چلڈرن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

گورومانگٹ گلبرگ میں چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی سڑک پر پھینکنے کا معاملہ، سربراہ لاہور پولیس کا نوٹس لے لیا ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا نوٹس،ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

سی سی پی پی او لاہور کا سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

ترجمان سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے مطابق ایسے شرمناک واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، نومولود بچی کو پھینکنے کے سفاکانہ فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی، پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر