تھل ایکسپریس کا آؤٹ سورس ٹکٹنگ سسٹم ہیک ، ٹکٹس پر نازیبا الفاظ پرنٹ ہوگئے

ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہونے پر عمران انٹرپرائز کے آئی ٹی مینیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

راولپنڈی: نامعلوم ہیکرز نے پاکستان ریلوے کی آؤٹ سورس تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم ہیک کرلیا۔ ریلوے پولیس نے عمران انٹرپرائز کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہونے بعد سے مسافروں کو جاری ہونے ولاے ٹکٹس پر غیراخلاقی سروس مہیا کرنے سمیت نازیبا الفاظ پرنٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں پروفیسر سے 45 لاکھ کا فراڈ، گاڑی خریدنے والا جعلی بینک ڈرافٹ تھماگیا

اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کو اغوا کرکے بھتہ طلب کرنے لگی

تھل ایکسپریس کے آئی ٹی مینیجر نے ڈی ایس ریلوے کو درخواست میں سسٹم ہیک کا انکشاف کرلیا۔

Thal Express Ticketing System Hack

واضح رہے کہ تھل ایکسپریس کا ٹکٹنگ سسٹم آؤٹ سورس کرنے کا عمل 22 اپریل کو مکمل کیا گیا تھا۔

قوائد و ضوابط پورے کرنے کے بعد تھل ایکسپریس کو عمران انٹر پرائز کے حوالے کیا گیا تھا۔

Thal Express Ticketing System Hack

ستمبر 30 کو مزکورہ نجی کمپنی نے جب ٹکٹس جاری کئے تو اس پر نازیبا الفاظ پرنٹ ہوگئے۔

ٹکٹنگ سسٹم ہیک ہونے پر عمران انٹرپرائز کے آئی ٹی مینیجر کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریلوے پولیس کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے ریاض بھوسال کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہوچکا ہے لیکن یہ معاملہ سائبر کرائم سے جڑا ہوا ہے اس لیے اس کو ایف آئی اے کو بھیجا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر