لاہور میں کار سواروں کی لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی، وڈیو بھی بنائی

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں کار سواروں نے نوعمر لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے واقعے کی وڈیو بھی بنائی۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق متاثرہ لڑکی پنے بہن بھائیوں کے ساتھ جارہی تھی کہ کارسوارملزمان نے اسے اغوا کرنے کے بعد عصمت دری کانشانہ بنایا اور  واقعے کی وڈیو بھی بنائی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس اہلکاروں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

ٹرین میں اجتماعی زیادتی کےدوران خاتون کی وڈیو بنانے کا بھی انکشاف

لاہور پولیس نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس سے قبل جولائی میں ڈیرہ غازی خان ضلع میں واقع جنوبی پنجاب کے پہاڑی اسٹیشن فورٹ منرو میں 21 سالہ امریکی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی لڑکی کو فورٹ منرو میں پرائیویٹ گارڈز نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ معلوم ہوا ہے کہ امریکی شہری اربیلا 15 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔غیر ملکی لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسے فورٹ منرو میں دو دن تک رکھا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شریف نے فورٹ منرو میں غیر ملکی سیاح سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر