چنیوٹ میں 6 درندہ صفت ملزمان کی 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
8 سالہ جگنی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ خون میں لت پت بچی اسپتال میں تڑپ رہی ہے، انصاف فراہم کیا جائے، والد

چنیوٹ میں 6 درندہ صفت ملزمان نے 8 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈلا۔8 سالہ جگنی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچی کے والد رمضان نے بتایا کہ 6 افراد اس کی بیٹی کو اٹھا کر کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کانشانہ بناڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی ڈیفنس میں گھریلو ملازم کی 6سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار
طالبہ نے بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے والے شخص کو بے نقاب کردیا
مجبور باپ نے کہا کہ خون میں لت پت بچی اسپتال میں تڑپ رہی ہے۔ میں غریب ہوں، مجھے انصاف دلایا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
دریں اثنا چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چنیوٹ میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو علاج معالجہ سمیت مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔









