شاہ رخ جتوئی کو بنیاد بناکر دہشتگردوں نے بھی”وی آئی پی علاج“ کے مزے اڑائے
ایم کیو ایم کے سعید بھرم سمیت 19 دہشت گرد بہادر آباد کے نجی اسپتال میں عیش و آرام کی زندگی گزارتے رہے۔

شاہ زیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے والے مجرم شاہ رخ جتوئی کو مثال بناکر کراچی جیل میں قید کئی بدنامہ دہشت گردوں نےبھی سرکاری اور نجی اسپتالوں میں وی آئی پی علاج کے مزے اڑائے۔
دی نیوز کے سینئر ہیلتھ رپورٹر نے شاہ رخ جتوئی کی بریت کے بعد اپنی پرانی اسٹوری ٹوئٹر پر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہ رخ جتوئی کی رہائی: اٹارنی جنرل اور جبران ناصر کا عدالت عظمیٰ سے شکوہ
شاہ زیب قتل کیس: سپریم کورٹ سے مرکزی مجرم شاہ رخ کی بریت کا حکم صادر
محمد وقار بھٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے بیپر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ چونکہ شاہ رخ جتوئی کو جیل سے باہر اسپتالوں میں رکھا جا رہا تھا، اسی بنیاد پر لسانی اور فرقہ وارانہ دہشت گردوں کو بھی اسپتالوں میں رکھ کر سہولتیں پہنچائی جا رہی تھیں۔
چونکہ شاہ رخ جتوئی کو جیل سے باہر اسپتالوں میں رکھا جا رہا تھا، اسی بنیاد پر لسانی اور فرقہ وارانہ دہشت گردوں کو بھی اسپتالوں میں رکھ کر سہولیات پہنچائی جا رہی تھی@Xadeejournalist @WusatUllahKhan @NKMalazai @Wabbasi007 @IsrarAhmedPK @JamalAbdullahPk @zalmayzia pic.twitter.com/rbNLYpvPjm
— M. Waqar Bhatti (@MWaqar_Bhatti) October 18, 2022
وفار بھٹی نے اپنے بیپر میں بتایا کہ تھا کہ مجرم کو فراہم کی جانے والی وی آئی پی علاج کی سہولت کو بنیاد بناکر ایم کیو ایم کے سیعد بھرم سمیت کئی خطرناک قیدیوں کو کراچی سینٹرل جیل سے بہادر آباد کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال سے جیل منتقلی کے بعد دیگر 19 قیدیوں کو بھی اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیاتھا۔
شاہ رخ جتوئی کس طرح باپ کی دولت کے بل بوتے پر پاکستان کے نظام انصاف کو دھوکا دیتا رہا@shazbkhanzdaGEO @Xadeejournalist @WusatUllahKhan @JamalAbdullahPk @NKMalazai @IsrarAhmedPK pic.twitter.com/WR5N9GujHH
— M. Waqar Bhatti (@MWaqar_Bhatti) October 18, 2022
رواں برس جنوری میں مجرم شاہ رخ کی کراچی سینٹرل جیل کے بجائے نجی اسپتال میں موجودگی کا انکشاف ہواتھا۔ وقار بھٹی دی نیوز میں شائع ہونے والی اپنی خبر میں بتایا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو معمولی مرض”بواسیر“ کے ایک انتہائی معمولی ٹیسٹ کیلیے بہادر آبادمیں واقع اس کے والد کے ذاتی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں عیش و آرام کی زندگی گزار رہا تھا۔
My story for @geonews_urdu and @thenews_intl compelled 19 prisoners including Shahrukh Jatoi to get back to jail cells
Public, private hospitals in Karachi: Shahrukh Jatoi, 20 other convicted prisoners found living a very comfortable lifestyle @NKMalazai https://t.co/k4ssajXTH3— M. Waqar Bhatti (@MWaqar_Bhatti) October 18, 2022
خبر کے مطابق مجرم شاہ رخ گزشتہ 20 ماہ سے نجی اور سرکاری اسپتال میں وی آئی پی علاج کے مزے اڑا رہا تھابعد ازاں اسے گزشتہ برس مئی یا جون میں قمر الاسلام میڈیکل سینٹر نامی نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جواس کے والد کی ملکیت تھا۔









