لاہور میں باپ کے ہاتھوں نوبیاہتا بیٹی اور داماد غیرت کے نام پر قتل

18 سالہ عدنان اور 17 سالہ فرح نے 3 روز قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ نوبیاہتا جوڑا نکاح کے بعد گھر پہنچا تو لڑکی کے باپ نے بیٹے کی موجودگی میں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، ملزمان فرار

لاہور کے علاقے کاہنہ میں نوبیاہتا جوڑے کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔مقتولین  نے 3 دن قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔

لڑکی کے باپ  نے اپنے بیٹے کی موجودگی میں فائرنگ کرکے بیٹی  اور داماد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

یہ بھی پڑھیے

چنیوٹ میں 6 درندہ صفت ملزمان کی 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

باغوں کا شہر لاہور یا جرائم کا گڑھ، 9ماہ میں 12ہزار ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ

لاہور پولیس کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا ہے، جہاں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی اور اس کے شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ عدنان اور 17 سالہ فرح تین روز قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی ۔ نوبیاہتا جوڑا نکاح کرکے گھر لوٹا تو فرح کے باپ  شریف میو  نے بیٹے سہیل کی موجودگی میں فائرنگ کرکے بیٹی اورداماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

فائرنگ کے نتیجے میں فرح اور اس کا شوہر عدنان  موقع پر دم توڑ گئے جب کہ ملزمان فائرنگ کرکے فرار  ہوگئے۔پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھےکرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے  واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش  شروع کردی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ تحاریر