کرنل شیر خان شہید کے مزار میں چوری کا معاملہ، ملزمان گرفتار، چوری شدہ اشیاء برآمد
صوابی پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ہے۔
صوابی پولیس نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار سے سامان چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے صوابی میں واقع کرنل شیر خان کی مزار میں چوری کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مزار سے متعدد اشیاء چوری کرلی گئیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
اعظم سواتی کی ضمانت منظور: پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم
راولپنڈی پولیس نے 4 سالہ بچے پر اینٹ سے میاں بیوی کا سر پھاڑنے کا مقدمہ بنادیا
شہید کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر نے تھانہ کالو خان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ مزار کی رکھوالی کرتا ہے، بروز وقوعہ مورخہ 16 اکتوبر کو حسب معمول وہ رات کو گھر چلا گیا تاہم جب صبح آکر دیکھا تو مزار میں چوری کی واردات ہو چکی تھی۔

نعمان شیر کے مطابق چوری مزار سے متعدد قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے تھے۔
رپورٹ درج ہونے کے بعد صوابی پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں عماد ولد سیار سکنہ ترلاندی اور حمزہ ولد عمر غنی سکنہ سوات ہے۔
دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ نشان حیدر کی کاپی، سولر پینل، بیٹریاں، UPS, پیڈسٹل فین اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ دس ہزار روپے ریکور کرلی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان عادی چور ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔









