کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ لفٹر گینگ کے تین کارندے گرفتار
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رکشے چوری کرنے کے بعد کھول کر پارٹس کی صورت میں فروخت کر دیتے تھے۔
کراچی: شاہراہ نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ لفٹر گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہِ نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی رکشہ لفٹر گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہر قائد میں گزشتہ 11 ماہ میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے 184 واقعات رپورٹ
ایف آئی اے کا بے پردہ خواتین کیخلاف ٹک ٹاک کے پرتشدد رجحانات کا نوٹس
شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیر افضل ، ارشد اور معراج شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 رکشے، 12 رکشے کے انجن، 7 رکشوں کی باڈیز ، نقد رقم ، 3 عدد موبائل فون اور 3 پستول برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا 3 رکنی گینگ ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں رکشہ چوری میں ملوث تھا۔
شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رکشے چوری کرنے کے بعد کھول کر پارٹس کی صورت میں فروخت کر دیتے تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان ملک ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔