سی ٹی ڈی کی کارروائی: سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
انچارج س ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزمان فیس بک اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے درآدم خیل سے کراچی اسلحہ اسمگل کرتے ہیں۔
کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع سے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزمان سے انتہائی اعلیٰ ترین کوالٹی کے 18 پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب نے مظہر مشوانی اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینا والا حافظ آباد سے ن لیگ کا مقامی رہنما گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی ، رکشہ لفٹر گینگ کے تین کارندے گرفتار
سول لائن میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا گرفتار گروہ کے ارکان فیس بک اور وائٹس ایپ گروپس کو اسلحے کی خریدوفروخت کے لیے استعمال کرتے تھے۔ درآدم خیل سے غیرقانونی اسلحے کا کاروبار ہو رہا ہے۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ پشاور سے آن لائن کراچی اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اسلحہ کے واٹس ایپ گروپ میں نمبر ایڈ کرکے اسلحے کی تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔ پکڑے گروپ سے 18 پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ اخروٹ اور مونگ پھلی کے ڈبوں میں گولیاں چھپائی گئیں تھیں۔ جتنا بھی اسلحہ پکڑا گیا اسکا فارنزک نہیں ہوسکا۔ 7 کیسزز ایسے تھے جن کا فارنزک ہوا ہے۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا 300 سے 400 بور کے پسٹل کراچی میں درآدم خیل سے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے دو افراد کا تعلق درآدم خیل اور دو کا تعلق کراچی سے ہے۔









