کراچی: فون پر دوستی کے بعد اغوا برائے تاوان کرنیوالی خاتون گینگ سمیت گرفتار

ملزمہ شنو فون پر دوستی کے بعد لوگوں کو ملاقات کیلیے بلاتی، اسکے ساتھی سی ٹی ڈی اہلکار بن کر چھاپہ مارتے اور لوگوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرتے تھے، سی ٹی ڈی نے دھرلیا۔

سندھ پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)   نے کراچی میں فون پر دوستی کے بعد لوگوں کو اغوا برائے تاوان کرنے والی  گینگ کی خاتون سرغنہ اپنے 3 ساتھیوں سمیت دھرلی گئی۔

سینئر کرائم رپورٹ افضل ندیم ڈوگر کے مطابق سی ٹی ڈی کے  شعبہ تفتیش کے انچارج چوہدری غلام صفدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں سجاد خان، محمد ارباز، سلمان اور ایک خاتون شنو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی سےلڑکیوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کا انکشاف، ہائیکورٹ کا تحقیقات کاحکم

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ماں سے 11دن کی بچی چھین لی

غلام صفدر کے مطابق گرفتار ملزمہ شنو مختلف افراد کو فون کر کے ان سے دوستی کرتی تھی اور پھر منصوبہ بندی کے تحت انہیں ملنے کے لیے مخصوص مقامات پر بلوا لیتی تھی۔

ان مقامات پر اس کے دیگر ساتھی ملزمان سی ٹی ڈی کے اہلکار بن کر چھاپہ مار کارروائی کرتے اور دونوں کو حراست میں لے کر اغوا کر لیتے تھے، ملزمان اس دوران دکھاوے کے طور پر لڑکی اور اس کے دوست کو بلیک میل کرتے تھے، اصل مقصد مرد کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم اینٹھنا ہوتا تھا۔

غلام صفدر کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں شمائل نامی نوجوان کو اغوا کیا اور اسے رہا کرنے کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے، جب کہ ملزمان اس سے طے شدہ مزید 7 لاکھ روپے وصول کرنے کے لیے الفلاح کے علاقے میں پہنچے تو سی ٹی ڈی کی پولیس پارٹی نے گرفتار کرلیا۔واقعے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر