میری ٹائم اور کلوریٹ آف کسٹمز کی کارروائی میں 2 ارب روپے کی منشیات ضبط
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (کراچی ) نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ارب روپے کی منشیات قبضے میں لے لی ہے جبکہ ایک ماہ کے دوران سات مختلف کارروائیوں میں 13 ارب روپے کی منشیات قبضے میں لی گئی جبکہ 39 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کلوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (کراچی ) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ارب روپے کی منشیات قبضے میں لے لی ہے ۔
پی ایم ایس اے کی پریس ریلیز کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے مشترکہ طور پر بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس پر مبنی مسلسل 3 انسداد منشیات آپریشنز کامیابی سے کیے۔
یہ بھی پڑھیے
لورا لائی میں ایگل اسکواڈ نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک اسمگل کی جانے والی منشیات کا تخمینہ اربوں روپے ہے جسے ناکام بنایا گیا۔ دوران آپریشن اسمگلرز نے منشیات سمندر میں پھینک دی تاہم اہلکاروں نے کڑی محنت کے بعد منشیات برآمد کرلی ۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک کشتی کے اسمگلروں نے پی ایم ایس اے کے جہاز کو اپنی طرف آتے دیکھ کر منشیات سمندر میں پھینک کر شواہد کو مٹانے کی کوشش کی مگر اسے ناکام بنادیا گیا ۔
پریس ریلیز کے مطابق سمندراور اسمگلروں کی کشتیوں سے برآمد ہونے والی منشیات کی بین الا قوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 2ارب روپے ہے۔ ضبط شدہ منشیات اور اسمگلروں کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
پی ایم ایس اے کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف سات مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں 13 ارب روپے کی منشیات منتقلی کی کوششیں ناکام بنائی گئی جبکہ 37 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایم ایس اے اور کو کلکٹریٹ آف کسٹمز الفورسمنٹ کراچی نے مشترکہ آپریشنز میں 13 ارب روپے کی منشیات اسمگلنگ ناکام بناکر 39 اسمگلرز اور ان کے 6 کشتیوں کو پکڑا گیا جبکہ 1 کشتی ملزمان نے جلا کر سمندر برد کردی ۔