ایمزون کی روبو ٹیکسی رونمائی کے لیے تیار
گاڑی بغیر ڈرائیور کے ہی مسافروں کو منزل تک پہچانے کی صلاحیت رکھتی ہے
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون نے روبو ٹیکسی تیار کر لی ہے۔ اس سیلف ڈرائیونگ کار کی رونمائی رواں ماہ 14 تاریخ کو کی جائے گی۔
ایمزون نے رواں سال کے آغاز میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیاں بنانے والی کمپنی زوکس تقریباً ایک ارب ڈالرز میں خریدی تھی۔ کمپنی نے خودکار طریقے سے چلنے والی روبو ٹیکسی بنالی ہے۔
اس گاڑی میں 4 مسافروں کی گنجائش ہے لیکن فی الحال 2 مسافر بیک وقت سفر کر سکیں گے۔ گاڑی ڈرائیور کے بغیر ہی مسافروں کو منزل تک پہچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس گاڑی کو ریورس کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دونوں سمتوں میں چل سکتی ہے۔
زوکس کی جانب سے یوٹیوب پر اس سیلف ڈرائیونگ کار کی ٹیزر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔
تاہم باقاعدہ رونمائی سے قبل ہی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئیں ہیں۔
@zoox going all in filming at the @FairmontSF today. Looks like 2021 to me! Exciting future ahead of us! #selfdrivingcars #innovation pic.twitter.com/8XjS4qPOcV
— Christian Claus (@Christian1Claus) December 6, 2020
ایمزون کے سی ای او جیف ولکے کا کہنا ہے کہ ‘زوکس دنیا کی بہترین سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کی ایجاد اور ڈیزائن کرنے کے لیے کام کر رہی ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ زوکس بھی ایمزون کی طرح جدت کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کے بارے میں بہت پرجوش ہے۔ تاہم انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زوکس کی باصلاحیت ٹیم کے ویژن کو مستقبل میں حقیقت کی صورت میں ڈھالنے میں مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
ووکس ویگن 2022 میں پاکستان میں گاڑیاں بنائے گی
یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ایمزون نے سیلف ڈرائیونگ کار ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ہے۔ گزشتہ برس بھی ایمزون نے ارورہ انوویشن کے لیے فنڈنگ میں حصہ لیا تھا۔ اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ریوین میں بھی سرمایہ کاری کی تھی۔