قائد اعظم محمد علی جناح دنیا کی نظر میں

قائداعظم محمد علی جناح نے نہ صرف اپنے ساتھیوں بلکہ غیر ملکیوں کو بھی متاثر کیا جو ان کی دانشمندی کی تعریف کرتے تھے۔

آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش عقیدت اور سادگی کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

پچیس دسمبر 1876ء کو  ایک ایسے لیڈر نے جنم لیا جس کی شخصیت نے نہ صرف اپنے ساتھیوں کو متاثر کیا بلکہ اس وقت اور بعد کے عالمی رہنماؤں کو بھی متاثر کیا۔

وہ آزادی کی متلاشی دبی ہوئی اقلیت ہو یا تبدیلی لانے کے خواہشمند عالمی رہنما، سب ہی محمد علی جناح کے شاندار طرز  سیاست، دانشورانہ نظریات اور زندگی کے عظیم فلسفے کے دلدادہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان فلم قائد اعظم زندہ باد میں کون سا کردار ادا کریں گی؟

انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو نہ صرف آزادی دلائی بلکہ یہ مثال بھی قائم کی کہ محنت اور ہمت ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریے، ذہانت اور اقدار کو آج بھی دنیا کے بااثر ترین رہنما اور مورخین خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئیے اوپر موجود ویڈ ویڈیو دیکھتے ہیں اور جائزہ لیتے ہیں کہ دور حاضر کی اہم شخصیات کا محمد علی جناح کے بارے میں کیا کہنا ہے؟

متعلقہ تحاریر