یوسف رضا گیلانی ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف منتخب
ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی جب کہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 30 سینیٹرز کے دستخط تھے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پاکستانی ایوان بالا یعنی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں اور اُن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے 21 سینیٹرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی جب کہ یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر 30 سینیٹرز کے دستخط تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے درخواستوں پر باری باری سینیٹر کے دستخطوں کی تصدیق کی تھی۔ واضح رہےکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات پائے گئے اور مسلم لیگ (ن) اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم تھی۔
یہ بھی پڑھیے