پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کے لیے کنگز اور قلندرز کا مقابلہ
پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز فائنل کھیلنے والے ہیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل کھیلے گی جس پر فرینچائز کے مالک رانا فواد کی خوشی دیدنی ہے۔ اُدھر کراچی کنگز کے فائنل کھیلنے پر فرینچائز کے سابق کوچ ڈین جونز کی بیوہ نے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سابقہ چار سیزنز میں لاہور قلندرز صرف لیگ میچز کھیل سکی تھی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔ اس مرتبہ فائنل تک پہنچنے پر فرینچائز کے مالک رانا فواد نے اپنے منفرد انداز میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔ خدا کرے کہ ان کی خوشی برقرار رہے اور لاہور قلندرز پی ایس ایل 5 کی ٹرافی حاصل کرلے۔
پی ایس ایل کے سابقہ تمام سیزنز میں رانا فواد اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں نظر آیا کرتے تھے۔ لیکن حالیہ سیزن میں رانا فواد کو غیرحاضر پا کر شائقین کرکٹ انہیں یاد کرتے رہے۔
لاہور قلندرز کے سی ای او نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ رانا فواد اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پچھلے میچز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
Here’s a special shout-out 🗣 from our Chairman Fawad Rana who is currently in Karachi. #DamaDamMast I #MainHoonQalandar I #Dilse I #PhirSeTayyarHain pic.twitter.com/CCpMHoLRgo
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) November 12, 2020
میچ کے دوران رانا فواد کے تاثرات اور خوشی کا منفرد انداز شائقین کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ تاہم کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت کے لیے وہ کراچی آئے اور سیمی فائنل میں شرکت بھی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل کی تاریخ میں یہ بھی پہلی مرتبہ ہوگا کہ کراچی کنگز کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔ اس مرتبہ فائنل میں آنے والی دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میچ کھیلنے والی ہیں۔ کراچی کنگز کی سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کے باعث وہ فائنل کا حصہ بن چکے ہیں۔ جس پر ٹیم کے سابق کوچ ڈین جونز کی بیوہ جین جونز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
What a ‘super’ win 💙❤️
— Jane Jones (@Janey_Jones_) November 14, 2020
سیمی فائنل سے قبل جین جونز نے کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ "ڈین جونز کی بیٹیاں کراچی کنگز کی جیت کے لیے پرجوش ہیں” انہوں نے پاکستان میں جاری پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈین جونز 24 ستمبر 2020ء کو بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
The Jones’ girls are cheering on the @KarachiKingsARY boys from here in Australia & wish we could be there in #Pakistan @wasimakramlive & I know they will win the trophy for @ProfDeano https://t.co/Dh9c45TOkX
— Jane Jones (@Janey_Jones_) November 14, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا اعلان ستمبر 2015ء میں کیا گیا تھا۔ جبکہ پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز فروری 2016ء میں ہوا۔ پی ایس ایل کے ابتدائی سیزن میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل تھیں۔ جبکہ 2017ء میں ایک اور ٹیم ملتان سلطانز کا اضافہ کیا گیا تھا۔