کیا واقعی شہباز شریف کا سنہ پیدائش 1951 ہے؟
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 60 کی دہائی کے اواخر میں انہوں نے والد صاحب کے ساتھ کاروبار کے لیے جرمنی جانا شروع کیا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ 60 کی دہائی کے اواخر میں انہوں نے والد صاحب کے ساتھ کاروبار کے لیے جرمنی جانا شروع کیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ شہباز شریف کی پیدائش 1951 میں ہوئی تھی اور اتنی کم عمر میں کاروبار میں ہاتھ بٹانا غیر معمولی بات ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ ’60 کی دہائی کے اواخر میں جب والد صاحب کے ساتھ کاروبار کے لیے جرمنی جانا شروع کیا تو دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے باوجود وہاں کی تیز رفتار ترقی نے بہت متاثر کیا اور تب سے ہی جرمن اور کسی حد تک روسی زبان سیکھنا شروع کی۔ عربی زبان کا شوق خاص طور پر قرآن پاک سمجھنے کے لیے تھا اور اس کا باقاعدہ کورس کیا۔‘
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے سبق سیکھیں
شہباز شریف کے اس عجیب و غریب بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے اور صارفین انہیں بولنے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
60 کی دہائی کےاواخر میں جب والدصاحب کے ساتھ بزنس کے لئے جرمنی جانا شروع کیاتو (دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے باوجود)وہاں کی تیز رفتار ترقی نے بہت متاثر کیااورتبھی سے جرمن اورکسی حدتک روسی زبان سیکھنا شروع کی۔
عربی کاشوق خاص طور پرقرآن پاک سمجھنے کے لیے تھا اوراس کا باقاعدہ کورس کیا— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) May 23, 2021
ٹوئٹر پر ٹیکس سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے والے اظہر مشوانی نے شہباز شریف کی تاریخ پیدائش کے ساتھ طنزیہ انداز میں لکھا کہ 51 کی پیدائش اور 60 کی دہائی میں کاروبار کے سلسلے میں جرمنی جانا شروع کیا۔
تاریخ پیدائش 1951
اور ساٹھ کی دہائی میں کاروبار کے سلسلے میں جرمنی جانا شروع کر دیا تھا۔۔۔ اشکے وئی https://t.co/4tlY0yiqx1— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) May 23, 2021
فرزانہ نامی ٹوئٹر صارفہ نے لکھا کہ شہباز شریف نے بچپن سے ہی کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کیے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اور ان کے والد نے کاروبار میں بہت محنت کی لیکن افسوس کہ رسیدیں نہیں سنبھال سکے۔
سر ماشاءالله آپ1951 میں پیدا ہوئے اور 60sکی دہائی یعنی بچپن میں ہی بزنس کے سلسلے میں بیرون ملک سفر بھی کیے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ آپ نے اور آپکے والد صاحب نے بزنس میں بہت محنت کی مگر افسوس رسیدیں نہ سنبھال سکے۔— Farzana (@Farzana722) May 23, 2021
کئی ٹوئٹر صارفین نے یہ یاد دلایا کہ شہباز شریف کے والد صاحب غریب تھے اور وہ کاروباری شخصیت نہیں بلکہ ایک مزدور تھے۔
ایک غریب مزدور باپ کا بیٹا جو پیدا 1951 میں ہوا اور 60 کی دہائی کے آواخر میں باپ کے ساتھ دنیا کے کاروباری دوروں پر چلا گیا …
😂😂 #فیر_کہندے_نے_بوٹا_گلاں_کڈدا_اے
— Ali Arsalan I علی ارسلان (@arsalangorsi) May 23, 2021
غریب کسان کا بیٹا جرمنی میں 🤔🤔🤔🤔🤔
— Sami (@bazirkaan) May 23, 2021
کمال ہے صاحب۔ ہم نے تو آپ سے سنا تھا کہ آپکے والد صاحب ایک مزدور تھے۔ بزنس کا تو آپ نے کبھی نہیں کہا۔
— Farid Ullah (@Faid248) May 23, 2021
ایک ٹوئٹر صارف نے شہباز شریف کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ان کے والد صاحب کا تعلق ایک غریب کسان کے گھرانے سے تھا جو انڈیا سے ہجرت کر کے آئے تھے۔
مجھے فخر ہے اس بات پہ کہ میرے والد کا تعلق ایک غریب کسان خاندان سے تھا ۔ ہندوستان سے ہجرت کر کے آئے اور لاہور میں اپنے بھائیوں کے ساتھ "مزدوری” شروع کی ۔ شہباز شریف
غریب کسان 60 کی دہائی میں بزنس ٹرپ پہ جرمنی جاتا تھا
😳😳😳
pic.twitter.com/08Ar02Z3mv https://t.co/ec9wEtK79M
— MNA (@Engr_Naveed111) May 23, 2021
شہباز شریف کا یہ بیان اُن کے پرانے بیانات کے متضاد ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر ہمیشہ سے یہ کہتے آئے ہیں کہ ان کے والد کے ایک مزدور تھے لیکن اب وہ شاید اپنا ماضی بھول چکے ہیں۔ اب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے والد ایک کاروباری شخصیت تھے اور شہباز شریف خود کم عمری میں ان کے ساتھ کاروبار کے لیے جرمنی گئے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پہلے تولیں پھر بولیں کیونکہ اس طرح کے بیانات عوام کے درمیان ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔