اے آر وائی لاگونا پراپرٹی کا نیا اسکینڈل بننے جارہا ہے؟
خریداروں کو پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں اور قیمتوں میں بھی غیر اعلانیہ اضافہ کیا جارہا ہے۔
کراچی میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے لاگونا ہاؤسنگ پروجیکٹ خریداروں کی شکایات کے باعث بظاہر پراپرٹی کا نیا اسکینڈل بن رہا ہے۔
شہر قائد میں اے آر وائی نیٹ ورک کی لاگونا کو ایک جدید ترین ہاؤسنگ اسکیم کہا جارہا تھا۔ اے آر وائی کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ یہ جنوبی ایشیاء کا پہلا اور پاکستان کا سب سے بڑا پروجیکٹ ثابت ہوگا۔ ادھر سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی شکایات سے اے آر وائی لاگونا سب سے بڑا پروجیکٹ تو ثابت نہیں ہورہا لیکن پراپرٹی کا ایک نیا اسکینڈل ضرور بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بحریہ ٹاؤن پر شرپسندوں کا حملہ، حکومت خاموش تماشائی
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اے آر وائی لاگونا سے متعلق کئی خریداروں کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی اس پروجیکٹ سے متعلق سچائی بیان نہیں کر رہی ہے۔ پہلے فیز میں کتنے ٹاورز بنیں گے؟ کُل کتنے فیز ہوں گے؟ اس منصوبے کو مکمل ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟ اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں۔
Jaisa k bhai nay bataya tha….#ARYLaguna
Buying 10 forms doesn’t get you that guaranteed plot.
not only ARY but it’s platinum agents are also screwing the applicants. pic.twitter.com/mZY7k25R3g
— DMKM (@2paisay) June 14, 2021
سید مبشر علی نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ انہیں اے آر وائی لاگونا کی جانب سے فون کال آئی تھی جس میں انہیں دو کمروں کے یونٹ کی ادائیگی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا یونٹ کس ٹاور میں ہے اس لیے انہوں نے ادائیگی بھی نہیں کی۔
آباد شاہ نامی خریدار نے لکھا کہ انہوں نے 55 لاکھ روپے میں اے آر وائی لاگونا میں 2 کمروں کا اپارٹمنٹ بُک کروایا تھا۔ اے آر وائی نے بعد میں اس کی قیمت بڑھا کر 68 لاکھ، پھر اس کے بعد 87 سے 90 لاکھ روپے تک کردی۔ یہ فراڈ بالکل ناقابل قبول ہے۔
ناظرین #ARYLAGUNA بھی فراڈ نکلا
— سعیداصغرخان مشوانی (@Saeedasgharkha3) June 14, 2021
سوشل میڈیا پر سوال کیا جارہا ہے کہ اس منصوبے کی تعمیر کا کام ابھی شروع تک نہیں کیا گیا ہے تو کیا منصوبہ سازوں نے پہلے ہی قیمتوں میں تبدیلیوں کے بارے میں نہیں سوچا تھا؟ اشتہار دینے سے قبل اپارٹمنٹس کی آخری قیمت کا تعین کیوں نہیں کیا گیا تھا؟
سوشل میڈیا صارفین نے اے آر وائی لاگونا کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ابتداء سے ہی مشکوک ہے۔ کمپنی کہہ رہی ہے کہ تعمیراتی کام میں تبدیلی کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اب اس کی کیا گارنٹی ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں تعمیراتی لاگت نہیں بڑھے گی؟









