ڈاکٹر ثناء پاکستان میں موبائل فارمیسی چلانے والی پہلی خاتون

پاکستان میں موبائل فارمیسی چلانے والی پہلی خاتون ڈاکٹر ثناء نے نیوز 360 کو بتایا کہ انھوں نے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے عوام کی خدمت کے لیے اس کام کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر ثناء کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایک خاتون کا بائیک چلا کر لوگوں تک ادویات پہنچانا مشکل ترین کام ہے۔ شروعات میں ان کے اہلخانہ بھی اس حوالے سے کچھ ڈرے ہوئے اور پریشان تھے لیکن کچھ عرصے بعد انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ پاکستان میں موبائل فارمیسی کس اہمیت کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پڑھائی اور کھیلوں کے درمیان توازن رکھنا مشکل کام ہے، ماہین علیم

ڈاکٹر ثناء نے بتایا کہ انہوں نے وبا کے دوران بھی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی تھی۔ اس باہمت خاتون نے ایک محدود بجٹ کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا منصوبہ بنایا۔ ڈاکٹر ثناء پرامید تھیں کہ ایک دن موبائل فارمیسی کی اہمیت کو ضرور تسلیم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ثناء نے نیوز 360 کو مزید کیا بتایا؟ ویڈیو دیکھیے

متعلقہ تحاریر