پاکستان آگے، بھارت پیچھے
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی میم لوگوں نے بہت پسند کی اور مختلف مزاحیہ تبصرے سامنے آئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی میم سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یوم آزادی پر جہاں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں خوشیاں منائی جاتی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آجاتا ہے۔ اس سال بھی صارفین نے مختلف مزاحیہ میمز بنا کر بچوں اور بڑوں سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ ایسی ہی ایک میم سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر دکھائی دی جوکہ پاکستان کی مشہور بھابھی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک سے متعلق تھی۔
میم بنانے والے شخص نے جوڑے کی ایک پرانی تصویر لی جس میں ثانیہ مرزا سبز رنگ کا لباس زیب تن کیے شعیب ملک کے پیچھے کھڑی ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستانی اسٹائل کا کرتا پہنے آگے کھڑے ہیں۔ تصویر پر کیپشن تھا پاکستان آگے اور بھارت پیچھے۔
😀😀 what a creativity ! Superb
— Ali A. Lodhi (@AAKLodi) August 14, 2021
یہ میم لوگوں نے بہت پسند کی اور مختلف مزاحیہ تبصرے سامنے آئے۔
Then Bangladesh 26 March:) pic.twitter.com/4EqH3wbUsU
— Worth Of Truth (@WorthOfTruth1) August 15, 2021
ایک صارف نے میم پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 14 نے 15 کو شکست دے دی۔
14 ny 15 ko shikast dy d 😂
— Hamzakiyani (@Hamzaki53302613) August 15, 2021
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی تصاویر میں غلط کیا؟
چند صارفین کا کہنا تھا کہ اس میم کو پسند کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف تو پاکستانی بھارت کو اپنے ملک سے ہمیشہ پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان کا یوم آزادی پہلے یعنی 14 اگست کو منایا جاتا ہے، اس حساب سے شعیب ملک آگے کھڑے ہیں اور بھارت کا یوم آزادی بعد میں یعنی 15 اگست کو آتا ہے، اس لیے ثانیہ پیچھے کھڑی ہیں۔
واضح رہے جوڑے کی یہ تصویر عید کی ہے اور ثانیہ مرزا نے خود اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔









