ایک اور نیازی وزیراعظم بننے کے لیے تیار

تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن مولانا غلام قادر نیازی کے فرزند پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی نے کہا ہے کہ میں نے خود وزیراعظم نہیں بننا بلکہ مجھے اس عوام نے وزیراعظم بنانا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سکن اینڈ ڈآئیٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد معظم خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس قوم کا المیہ یہ ہےکہ یہاں جتنی بھی سیاسی پارٹیاں ہیں جو آج تک پاکستان میں اقتدار میں آچکی ہیں انہوں نے صرف خواب دکھائی ہیں مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد معظم خان نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ میری پارٹی اور دیگر پارٹیوں کے منشور میں بنیادی فرق چینی اور پیٹرول ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ قدرت کے ہر پھل سے شمسی توانائی سے چینی بنائی جاسکتی ہے۔ انہوں بتایا کہ پھلوں سے حاصل ہونے والی چینی کے دو فوائد ہیں۔ شوگر کے مریض اس چینی کو جتنا چاہے مرضی استعمال کرلیں ان کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

ڈاکٹر محمد معظم خان نیازی نے دعویٰ کیا کہ ہم نے شمسی توانائی اور پانی کی مدد سے پیٹرول تیار کرلیا ہے۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کیا کیا دعوی کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

متعلقہ تحاریر