ریلوے اور جی پی اوز کے درمیان ریزرویشن سینٹر قائم کرنے کا معاہدہ طے

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد دیگر شہروں میں بھی بکنگ سینٹر کھولے جائیں گے۔

عوام کو مزید سہولیات دینے کے لیے پاکستان ریلوے نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدے کے بعد جی پی اوز میں ریزرویشن سنٹر بنانا شروع کر دیئے ہیں۔

معاہدے کے بعد پاکستان ریلوے نے اپنا پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او اسلام آباد میں کھول دیا  ہے، اب عوام ریل گاڑیوں کے ٹکٹ باآسانی خرید سکیں گے۔ معاہدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں فی کلو چینی پیٹرول سے بھی مہنگی، وزراء بلیم گیم میں مصروف

وفاقی حکومت نے ریلیف پیکج کے اگلے روز ہی پیٹرول بم گرا دیا

ریلوے حکام کا کہنا ہے پاکستان پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدے کے تحت تمام بڑے ڈاک خانوں میں ریلوے ریزرویشن سنٹر بنائے جائیں گے۔

پاکستان ریلوے اور پاکستان پوسٹ آفس کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پہلا ریزرویشن سنٹر جی پی او میں بنا دیا گیا ہے جہاں پر مسافر ٹرینوں کی ٹکٹ خرید سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر