فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ کرس گیل بھی ریٹائر ہوگئے

بیٹنگ کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے کرس گیل نے مسکراتے ہوئے اپنا ہیلمٹ اتارا اور اپنے بلے کو ہوا میں بلند کیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کی اننگز کے اختتام پر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔

پویلین لوٹتے ہوئے کرس گیل نے مسکراہٹ کے ساتھ اپنا ہیلمٹ اتارا اور اپنے بلے کو ہوا میں بلند کیا۔

گو کہ انہوں نے ٹی 20 کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ٹیم آفیشلز کی جانب سے دئیے گئے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ آج کرس گیل نے اپنا آخری بین الاقوامی ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔

انہیں مختلف کھلاڑیوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاندار الفاظ میں الوداع کہا۔

متعلقہ تحاریر