بھارت میں کرکٹ کاماتم، پاکستان میں فتح کا جشن

سابق کپتان ویرات کوہلی سمیت جسپریت بمراہ، رویندر جدیجا اور محمد شامی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے دس وکٹوں سے بدترین شکست اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے عبرتناک شکست کے بعد سیمی فائنل سے  پہلی ہی ایونٹ سے باہر ہونے والی بھارتی کرکٹ  ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث ہندوستان میں کرکٹ  کا ماتم جاری ہے ، جبکہ دوسری جانب ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہنے والی  اور سب سے پہلے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم   نے بہترین کارکردی کے باعث ملک میں جشن کا سا سما بنا دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کی پاداش میں  بھارتی اوپنرروہت شرما کو باضابطہ طور پر ویرات کوہلی کی جگہ ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان ویرات کوہلی سمیت جسپریت بمراہ، رویندر جدیجا اور محمد شامی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جار ی کردہ اعلامیہ میں سابق کپتان ویرات کوہلی سمیت جسپریت بمراہ، رویندر جدیجا اور محمد شامی ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ  ان کو آرام دینا بتایا گیا ہے  تاہم یہ  چاروں وہ کھلاڑی ہیں جن پرورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی  کی ذمہ داری ڈالی جارہی ہے اور بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے صرف ان چاروں کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی  باہر  ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے

بھارت کی افغانستان کے خلاف جیت محض اتفاق یا کچھ اور؟

علی ظفر کا ویرات کوہلی کے لیے محبت بھرا سندیسہ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل جاری کرکٹ کے باعث  ان کھلاڑیوں کو آرام دینا ضروری ہے  اس لئے انھیں فی الحال  ٹیم میں شامل نہیں کیا جارہا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں یہ واضح نہیں کہ روہت شرما کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے یا صرف  نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیزیز کےلئے کیا گیا فیصلہ ہے ۔

ہوم گراؤنڈ میں ہونے والی بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اعلان کردہ اسکواڈ میں روہت شرما(کپتان) کے ایل راہول(نائب کپتان)  روتوراج گائیکواڈ، شریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنٹ، ایشان کشن، وینکاتیش ائیر، یزویندرا چاہال، روی چندرن ایشون، اکثر پٹیل، اویش خان، بھوونیشور کمار، دیپک چاہار، ہرشل پٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر