سی پی پی اے کی بجلی مزید 4 روپے 75 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست
نیپرا حکام کا کہنا تھاکہ چائنہ حب کا ایک یونٹ چھ ماہ سے بند ہے، گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی طلب 18 فیصد سے زیادہ رہی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے اکتوبر کے مہینے کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس میں نیپرا حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر میں فرنس آئل سے دس فیصد زیادہ بجلی پیدا کی گئی ہے، مہنگے فرنس آئل کا استعمال اورعالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے سے بجلی پیدا کرنے کے اخراجات میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کی ہدایت، کھاد کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث 244 افراد گرفتار
ریلوے کے کم آمدن ملازمین کو گھر کے لیے بلاسود قرض فراہمی کا معاہدہ
درخواست میں سی پی پی اے کی جانب سے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی گزشتہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی اضافی رقم مانگی گئی ہے۔
دوسری جانب نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے خزانے 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ہے۔
ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ، ایل این جی کی فراہمی طلب کے مطابق ہوتی تو فرنس آئل سے کم بجلی پیدا ہوسکتی تھی۔ کوئلے سے 25 فیصد کی بجائے 15 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا حکام کا کہنا تھاکہ چائنہ حب کا ایک یونٹ چھ ماہ سے بند ہے، گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی طلب 18 فیصد سے زیادہ رہی۔









