سکھر کا پاک کالونی پارک تزئین و آرائش کے ایک سال بعدپھر اجڑ گیا
پاک کالونی پارک میں درخت اور پودے اکھڑ گئے۔ پارک کچرے خانے کا منظر پیش کرنے لگا
سکھر کا پاک کالونی پارک انتظامیہ کی غفلت کے باعث تزئین و آرائش کے ایک سال پھر تباہی کی تصویر بن گیا۔
سکھر کا پاک کالونی پارک آرائشی سامان برباد ہونے سے پارک کچرے خانے کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ پارک میں لگائے درخت اور پودے بھی اکھڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
میونسپل کارپوریشن سکھر کی نااہلی، شہر سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا
سکھر میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال
گزشتہ سال پاک کالونی چھوٹی گوشت مارکیٹ کے ساتھ واقع پارک کی خطیر رقم سے تزئین و آرائش کی گئی تھی تاہم حکومتی عدم توجہ کے باعث ایک سال کے اندر ہی پارک تباہ ہوگیا۔
متعلقہ محکموں کی عدم توجہ کے باعث پارک کی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جبکہ پارک میں لگائے گئے درخت اور پودے بھی اکھڑ گئے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک کالونی تفریحی پارک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔