انڈین آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کے تباہ، سی ڈی ایس بپن راوت ہلاک
تباہ ہونے والے آرمی ہیلی کاپٹر میں چیف آف ایئر ڈیفنس ، خاندان اور عملے کے افراد سوار تھے۔
انڈین ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں انڈین چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت ، خاندان اور عملے سمیت 14 افراد سوار تھے۔
اے این آئی کے مطابق، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کا عملہ اور خاندان کے کچھ افراد ایم آئی سیریز کے ہیلی کاپٹر میں تھے جو تمل ناڈو کے کوئمبٹور اور سلور کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
متحدہ عرب امارات کے دفاتر میں اب صرف ساڑھے چار دن کام ہوگا
ریسکیو ٹیموں نے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے دو انتہائی زخمی افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
نئی دہلی کے حکام کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کے خاندان کے کچھ افراد ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے بدھ کے روز تامل ناڈو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
Tamil Nadu: Army Chopper crashes in #Coonoor, reports say senior defence officials were on board@kitaab31 @sandhyaravishan pic.twitter.com/1sy9TyYhUX
— India Ahead News (@IndiaAheadNews) December 8, 2021
بھارتی فضائیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی۔ ٹویٹ میں لکھا گیا: "ایک IAF Mi-17V5 ہیلی کاپٹر، جس میں CDS جنرل بپن راوت سوار تھے، آج تمل ناڈو کے کونور کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔‘‘