ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 11 جنوری کو ملک کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے صوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کے فیصلوں کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل صارفین کو 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرے گا

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیوشن سینٹر سمیت درس و تدریس کے تمام ادارے بھی بند رہیں گے اور طلباء گھر میں رہ کر تعلیم حاصل کریں گے۔

اُن کے مطابق حالات بہتر ہوئے تو 11 جنوری کو ملک کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے۔ شفقت محمود نے بتایا ہے کہ دسمبر میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر