کوئٹہ، جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
دھماکے سے 15 افراد زخمی ہوگئے، سول ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع سائنس کالج کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے، ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس ریسکیو کارروائیوں میں مصروف۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر کالج کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، سول ڈیفنس کی ٹیمز سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ دھماکہ کی جگہ پر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ، 12 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
کراچی میں انٹر بورڈ آفس کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، شدت کی وجہ سے آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ قریب موجود عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت خود زخمیوں کی نگرانی کر رہا ہوں، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔









