نئے سال کا جشن، ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل
ٹینس اسٹار کو 2002 میں یو ایس اوپن اور ومبلڈن میں اسرائیلی کھلاڑی عامر حداد کے ساتھ میچ کے لیے 'آرتھر-ایش ہیومینٹیرین آف دی ایئر' ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
نئے سال کی آمد پر جشن مناتے ہوئے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو ان کی اہلیہ نے شوٹ کی ہے۔
بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے نئے سال پر جشن مناتے ہوئے اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’سب کو نیا سال مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ سال آپ سب کے لیے خوشیوں سے بھرپور ہو جیسا کہ میرے لیے اپنے والدین اور اپنی بیوی کے ساتھ رقص کرنا ہے۔ ہماری ویڈیو بنائی جارہی ہے۔ خوش رہیں، محفوظ رہیں اور آباد رہیں۔”
#HappyNewYear everyone
May this year for all of you be as much fun as this moment for me dancing with my parents and my wife filming us
Stay safe ,stay blessed, stay happy
🙏🙏🙏 pic.twitter.com/RpPdfSwY0C— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) January 1, 2022
اعصام الحق قریشی کا پاکستان کے ٹاپ ٹینس اسٹار کھلاڑی ہیں۔ وہ پاکستان کے سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں اور انہوں نے پاکستان کے لیے ڈیوس کپ ٹینس کے سب سے زیادہ میچ جیتے ہیں۔ انہیں 2002 میں یو ایس اوپن اور ومبلڈن میں اسرائیلی کھلاڑی عامر حداد کے ساتھ میچ کے لیے ‘آرتھر-ایش ہیومینٹیرین آف دی ایئر’ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔