عامر لیاقت کی بستر علالت سے اہل وطن اور فوجی جوانوں کو نئے سال کی مبارکباد
رہنما پی ٹی آئی کو 31 دسمبر کو تشویشناک حالت میں ساؤتھ سٹی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

نئے سال کے موقع پر بستر علالت پر پڑے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر سمجھ سے بالا پیغام شیئر کرتے ہوئے اہل وطن اور کنٹرول پر موجود فوجی جوانوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "بستر علالت سے اہل وطن اور کنڑول لائن چوکس شوقِ شہادت کے لیے گرویدہ تمام سر بہ کف جوانان پاکستان کو نیا برس مبارک!!”
یہ بھی پڑھیے
وفاق کی عوام دشمن پالیسیز نے غریبوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، نفیسہ شاہ
2021 میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیئے
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” پر کیا کیجیے کہ عالی شان بنگلوں کے حریم و دبیز پردوں کے پَرے کچے گوشت اور چنگ و رباب و شراب سے تباہ شدہ سال پر مزید برہنگی کا چھڑکاؤ کرنے والے نطفہ حرام بھی یہیں ہیں۔”
بسترعلالت سے اہل وطن اورکنڑول لائن چوکس شوقِ شہادت کے لیے گرویدہ تمام سر بہ کف جوانان پاکستان کو نیابرس مبارک!!پرکیاکیجیےکہ عالی شان بنگلوں کے حریم ودبیز پردوں کےپَرےکچے گوشت اورچنگ ورباب وشراب سے تباہ شدہ سال پرمزید برہنگی کا چھڑکاؤ کرنے والے نطفہ حرام بھی یہیں ہیں#NewYear2022
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 31, 2021
واضح رہے کہ ممبر قومی اسملبی (ایم این اے) عامر لیاقت حسین کی 31 دسمبر کو ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال کے بیڈ میں لیٹا ہوا دیکھا گیا تھا۔
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 30, 2021
رہنما پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اس لیے انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی نے بھی عامر لیاقت کی اسپتال میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے "دعائے صحت کی اپیل، ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ، اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔”
دعائے صحت کی اپیل
ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔@AamirLiaquat pic.twitter.com/6uRjWcpZau— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) December 30, 2021
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے عامر لیاقت حسین نے گذشتہ سال 4 اکتوبر کو اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کیا تھا، تاہم وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے سے متعلق پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نےلکھا تھا کہ ” قومی اسمبلی سے استعفٰی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ”
قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) October 3, 2021