شادی ہال میں دلہن بندوق لے کر آگئی

ایک شادی کی ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن نے اپنے مہمانوں کے ہمراہ نقلی بندوقیں لے کر رقص کرتے ہوئے اینٹری دی۔

صحافی منزہ صدیقی نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک دلہن شادی ہال میں اینٹری دے رہی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہن اور ان کے مہمانوں کے ہاتھوں میں نقلی بندوقیں ہیں۔

اس ویڈیو پر منزہ صدیقی نے کیپشن دیا کہ یہ اسلام آباد کی ایک شادی میں دلہن کی اینٹری ہے، ہم بہت جلد پاگلوں اور احمقوں کی قوم بن جائیں گے۔

ہمارے یہاں ہر ٹرینڈ کو تیزی سے follow کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ہر اوٹ پٹانگ حرکت کی نقل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بھئی دلہن صاحبہ اپنی شادی پر خوش ہیں، ٹھیک ہے خوش رہیں اور جیسے چاہے خوشی منائیں لیکن یہ نقلی بندوقیں لے کر اینٹری دینا کون سا ٹرینڈ ہے؟

یقیناً دلہن اور ان کو یہ بےکار کا مشورہ دینے والوں کے ذہن میں ہوگا کہ یہ جلد ہی ٹرینڈ بن جائے گا اور ہر دوسرے چینل کے نیوز بلیٹن میں ہماری شادی کی یہ ویڈیو کلپ شامل کی جائے گی۔

فی الحال یہ تو نہیں معلوم ہوسکا کہ کتنے نیوز چینلز نے اس عجیب اینٹری کو اپنی خبروں کا حصہ بنایا لیکن یہ کوئی بہت حوصلہ افزا ٹرینڈ نہیں ہے جس کی تقلید کی جائے۔

متعلقہ تحاریر