صبور علی پیا دیس سدھار گئیں، سجل  کے میاں کیوں نہیں آئے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  معروف اداکارہ صبور علی پیا دیس سدھار گئیں۔ صبور کی بڑی بہن سجل علی کے شوہراداکار احد رضا میر  کے شادی کی تقریبات میں عدم شرکت پر سوشل میڈیا افواہوں سے بھر گیا۔

اداکارہ صبورعلی اور اداکار علی انصاری  کی  نکاح اور رخصتی کی تقریب جمعے کی دوپہر کراچی میں منعقد ہوئی۔جس میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب کے علاوہ شوبز کے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی کی خوشخبری کس کے لیے؟

عاطف اسلم پہلی مرتبہ سجل علی کے مدمقابل

 

صبور علی نے  نکاح میں ہلکے سنہری رنگ کا غرارہ  جبکہ علی انصاری نے سفید شیروانی اور کلا زیب تن کیا۔ نکاح کے بعد صبور علی والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں جس پر علی انصاری نے انہیں دلاسہ دیا۔نکاح کے بعد صبور علی نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر اپنا نام صبور علی سے صبور علی انصاری کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Style Forward (@thestyleforward)

نکاح کی تقریب میں دلہا،دلہن کی بہنوں مریم انصاری اور سجل علی سمیت اداکارہ کنزہ ہاشمی، ایمن خان، زارہ نور عباس اور سعدیہ غفار سمیت کئی فنکاروں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

نکاح کے بعد صبور علی کو روایتی انداز میں قرآن کے سائے میں رخصت کیا گیا۔

نکاح کے بعد صبور نے انسٹاگرام پروفائل پر اپنے نام میں انصاری کے نام کا اضافہ کردیا ہے، انہوں نے اپنا نام صبور علی سے صبور علی انصاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اداکار علی انصاری اور صبور علی کی گزشتہ برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی۔

صبور علی کے نکاح کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے صبور علی کی بڑی بہن اداکارہ سجل علی کے شوہر اداکار احد رضا میر کی شادی کی تقریبات میں غیرموجودگی کو شدت سے محسوس کیا اور احد رضامیر و سجل علی کے رشتے سے متعلق چے مگوئیاں شروع کردیں۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر صبور علی اور سجل علی کے نام سے ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ادکارہ سجل علی  کی عاطف اسلم کے گانے کی وڈیو سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کردیں جن میں سجل علی  کو عاطف اسلم کی گود میں سر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے گزشتہ برس جولائی میں جاری کیے گئے رومانوی گیت رفتہ رفتہ میں اداکارہ سجل علی نے عاطف کے مدمقابل پرفارم کیا تھا۔ متجسس ناقدین کے منفی ٹوئٹس کے برخلاف کئی صارفین نے سجل علی اور احد رضا میر کے رشتے کی سلامتی کے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر