احد رضا میر نے سالی کی بجائے سیاستدان کے بھانجے کی شادی کو فوقیت دے دی

اداکارہ سجل علی کے شوہر کی اپنے والدین کے ہمراہ دبئی میں ہونے والی شادی میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، چے مگوئیاں جاری۔

گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی صبور علی کی بڑی بہن اداکارہ سجل علی کے شوہر اداکار احد رضا میر کی شادی کی تقریبات میں غیرموجودگی کو شدت سے محسوس کیا گیا، تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احمد رضا میر اپنے والدین کے ساتھ دبئی میں ایک انجام پانے والی شادی کی تقریب میں شریک ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں معروف اداکار آصف رضا میر ، ان کی اہلیہ ثمرہ میر اور ان کے بیٹے احد رضا میر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دپیکا، عالی، کرینہ اور جیکولین کے بعد نیتو کپور بھی فراز منان کی فین

صبور علی پیا دیس سدھار گئیں، سجل  کے میاں کیوں نہیں آئے؟

اداکار احد رضا میر سابق ناظم چوہدری بلال گجر کے بھانجے احمد گجر کی دبئی میں ہونے والی شادی میں شریک ہیں۔ سوشل میڈؑیا صارفین کی جانب سےسوالات اٹھائے جارہے ہیں کیا احد رضا میر کے لیے احمد گجر کی شادی صبور علی کی شادی سے زیادہ اہم تھی۔؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)


صبور علی فرق سجل علی اداکار احد رضا میر

سوشل میڈیا صارفین نے اس ساری  صورتحال میں احد رضامیر و سجل علی کے رشتے سے متعلق چے مگوئیاں شروع کردیں ہیں۔ جس کے بعد ٹوئٹر پر صبور علی اور سجل علی کے نام سے ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگئے۔

Saboor Ali Actress Sajjal Ali Actor Ahad Raza Mir

سوشل میڈیا صارفین نے ادکارہ سجل علی  کی عاطف اسلم کے گانے کی وڈیو سے لی گئی تصاویر بھی شیئر کرنا شروع کردیں جن میں سجل علی  کو عاطف اسلم کی گود میں سر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے گزشتہ برس جولائی میں جاری کیے گئے رومانوی گیت رفتہ رفتہ میں اداکارہ سجل علی نے عاطف کے مدمقابل پرفارم کیا تھا۔ متجسس ناقدین کے منفی ٹوئٹس کے برخلاف کئی صارفین نے سجل علی اور احد رضا میر کے رشتے کی سلامتی کے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کاواسی نامی انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "ان کی سسٹر ان لا کی شادی تھی اور وہ دبئی میں سابق سیاست دان کے بھانجے کی شادی میں شریک تھے۔ کیا ترجیحات ہیں۔”

ثاقب جمیل نامی انسٹا صارف نے دیگر صارفین کو نصیحت کے انداز میں سمجھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ” شاید یہ ان دونوں کو مشترکہ فیصلہ ہو،،، ہوسکتا ہے دعوت نامے زیادہ آگئے ہوں ،،، کچھ بھی ہوسکتا ہے ،،، یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ،،، محلہ کی خالی بننا چھوڑ دیں۔”

متعلقہ تحاریر