پاکستان کی معیشت میں حیران کن بہتری، ورلڈ بینک کی رپورٹ جاری

معاشری شرح نمو منفی 0.5 فیصد سے 3.4 فیصد پر آگیا، اگلے سال 4 فیصد ہوجائے گا، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، عالمی بینک۔

ورلڈ بینک نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پاکستان میں پچھلے مالی سال کے دوران معیشت میں حیران کن بہتری آئی، عالمی بینک نے عالمی اقتصادی امکانات پر اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو (GDP) 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال یہ شرح 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ڈان اور ٹربیون پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے مخالف ہیں؟

2021 میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیئے

رپورٹ کے مطابق حیران کن معاشی بہتری کی وجہ پالیسی ریٹ میں کمی تھی، ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا لیکن مہنگائی کی بلند شرح نے حکومتی مالی مدد کا اثر ختم کر دیا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پچھلے مالی سال ملک کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فیصد تھی جو کہ اب بڑھ کر 3.4 فیصد تک آ گئی ہے۔

تجارتی خسارے کی وجہ سے بھی اشیا کی مقامی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک میں یومیہ 1.90 ڈالر اجرت لینے والے افراد کی آمدنی میں اضافہ کی توقع ہے۔

متعلقہ تحاریر