ڈسٹرکٹ سینٹرل اور کورنگی کے علاقے محکمہ انسداد تجاوزات کے ریڈار پر

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کورنگی ، بابر مارکیٹ لانڈھی کے اطراف ، لیاقت آباد ڈاکخانہ اور چونا ڈپو تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ،ھوٹل کا سامان ، کرسیاں ، میزیں ، تخت لوھے ، اسٹال پنکچر بنانے کا سامان ، مرغیوں کے پنجرے ، ٹھیلے پتھارے ، کھانے پینے کے اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط کر لی گئیں۔

کارروائی کے دوران ڈائریکٹر کورنگی مسرت علی خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر خرم انصاری ، علاقہ پولیس ، سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ بھی موقع پر موجود تھے، جبکہ لیاقت آباد میں کیے گئے آپریشن کے وقت ڈائریکٹر سینٹرل کامران علوی ڈپٹی ، ڈائریکٹر طارق خان علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز سیٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کا آبائی علاقہ گٹر کے پانی میں ڈوب گیا

کراچی میں تیز ہوائیں اور آندھی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے تین اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری رہےگا۔

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضلع وسطی میں لیاقت آباد ڈاکخانہ سے چونا ڈپو تک اور ضلع جنوبی میں صدر میں داود پوتا روڈ پر اور ضلع کورنگی بابر مارکیٹ لانڈھی کے اطراف کیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں فت پاتھ پر اور روڈ پر بنائی گئی دوکانوں چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ھے اور مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوھے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے کھانے پینے کے اسٹال اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کےلیے دن رات آپریشنز جاری ہیں اور یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہیں گے جب تجاوزات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر