محکمہ کسٹم سکھر نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

محکمہ کسٹم سکھر کی اسمگلنگ کی روک تھام کرنے کیلئے کاروائیاں تیز، کسٹم سکھر نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹم سکھر نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کاروائیاں مزید کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رواں سال میں ہونی والی کاروائی کی کاکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواست مسترد کردیں

سکھر میں نامعلوم چوروں کا راج، ایک ہی دن میں کار اور 4 موٹر سائیکلیں چوری

اس سلسلے میں محکمہ کسٹم سکھر کے اے سی طارق حسین اور عرفان منگی نے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال2022 کے دوراں 40 کاروائیوں میں ساڑھے 15 کروڑ سے زائد اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ سامان میں 15 اسمگل شدہ گاڑیاں۔ 7146 موبائیل فونز۔ گٹکا۔ چھالیہ و دیگر سامان شامل ہے، 6 ماہ کے دوران 230 کاروائیاں کرکے 67 کروڑ کی مالیت کا اسمگل شدہ سامان، جوتوں میں چھپائی گئی 485 گرام ہیروئن، ٹرک کے خفیہ خانوں سے 650 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

اسمگل شدہ سامان میں 25 گاڑیاں، ممنوعہ ادوایات،کپڑے،آٹوپارٹس، سگریٹس، گٹکا، چھالیہ، ایرانی موبل آئل و دیگر بینڈ ایٹمز شامل ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق برآمد شدہ سامان کا حکومت پاکستان آکشن کرواتی ہے اور بینڈ ایٹمز کو جلایا جاتا ہے پاکستان میں زیادہ تر اسمگلنگ بلوچستان کے راستوں سے ہوتی ہے۔

افغانستان اور ایران سے زیادہ اسمگل شدہ سامان پاکستان آتا ہے ، عموماً اسمگل شدہ مال مرکزی شاہراہوں سے نہیں آتا انٹیلیجنس اور رینجرز کی مدد کاروائیاں کرکے اسمگلنگ کی روک تھام کی جا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر