پی ٹی وی کے اینکر کا ملالہ اور مسکان کا مضحکہ خیز موازنہ
یورپ اس بچی پر بھی دھیان دے جس نے درندوں اور غنڈوں کے درمیان کلمہ حق بڑی بہادری سے بلند کیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے میزبان اور معروف صحافی ایثار رانا نے اپنے پروگرام میں بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہننے پر شدت پسند ہندوں طلباء کی جانب سے حراساں کی جانے والی طالبہ مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں پر نشانہ بننے والی ملالہ یوسفزئی کیلیے اپنا جہاز بھیجنے والا یورپ مسکان کیلئے اندھا کیوں ہوگیا، کسی نے نقاب میں انقلاب دیکھنا ہو تو مسکان کو دیکھ لے۔
یہ بھی پڑھیے
باحجاب بھارتی طالبہ مسکان دنیا بھر میں مزاحمت کی علامت بن گئی
سونم کپور اور جاوید اختر بھی حجاب پر پابندی کیخلاف بول پڑے
ملالہ کیلیے اپنا جہاز بھیجنے والا یورپ مسکان کیلیے اندھا ہوگیا۔۔کسی نے نقاب میں انقلاب دیکھنا ہو تو مسکان کو دیکھ لے۔۔۔۔!! ایثار رانا کی فکر انگیز گفتگو pic.twitter.com/BlNSbDBnaJ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 10, 2022
پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میزبان اور معروف صحافی ایثار رانا کے ایک پروگرام کا کلپ شیئر کیا گیا جس میں میزبان نے روزنامہ دنیا کے اداریہ "بھارت میں بڑھتا ہوا مذبہی تعصب” پر تبصرہ کیا، انھوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت بھارت کا شدت پسند مکروہ چہرا دیکھ رہی ہے اور پوری دنیا حجاب پہنے شدت پسندوں کے گروہ کو للکارنے والی معصوم مسکان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انھوں نے یورپ کی جانب سے مسکان کیلئے خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے ایثار رانا کاکہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی پر معمولی حملے پر آپ نے جہاز بھیج دیا تھا اور ملالہ کو پھولوں کی طرح لے گئے تھے تو اس بچی پر بھی دھیان دینا چاہئے جس نے درندوں اور غنڈوں کے درمیان کلمہ حق بڑی بہادری سے بلند کیا۔