پی ایف یو جے اور ایس یو جے کے زیراہتمام اطہر متین کے قتل کے خلاف مظاہرہ

لالا اسد پٹھان نے کہا ہے سینئر صحافی کا دن دہاڑے قتل ریاست کی ناکامی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے بلند بانگ دعوؤں باوجود عملی طور پر صحافی بے یارو مددگار ہیں۔

سکھر: پی ایف یو جے کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے کہا ہے کہ سینئر صحافی کا دن دہاڑے کراچی میں قتل ریاست کی ناکامی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے بلند بانگ دعوؤں اور کھوکھلے قوانین کے باوجود عملی طور پر صحافی بے یار و مددگار اور ہر لمحہ بندوق کے نشانے پر ہیں ،اطہر متین  بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

کراچی میں سئنیر صحافی سماء ٹی وی کے پرڈیوسر اطہر متین کے قتل خلاف پی ایف یوجے کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی کال پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے ایس یو جے کے صدر سلیم سھتو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے  میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے خصوصی طور پر شرکت کی مظاہرے میں شریک پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ایف ای سی ممبر امداد بوزدار, ایس یو جے کے جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی, سکھر پریس کلب کے صدر چوہدری ارشاد جنرل سیکریٹری شہزاد تابانی, کامران شییخ، سحرش کھوکھر,  علی محمد شر, ندیم سرکی ،فیصل آرائیں ، کاشف پھلپھوٹو ، علی ڈنو شاہ، مجیب ورند ،غفور شیخ ، فرید سومرو ، صلاح الدین سمیجو, بخش علی پھلپوٹو, سمیت سینکڑوں قلم کے مزدوروں نے کراچی میں قتل ہونے والے سئنیر صحافی اطہر متین کے بہیمانہ قتل اور پنو عاقل کے سئنیر صحافی قربان ملک کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرکے ان کو اور ان کے اہلخانہ کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  پی ایف یو جے کے نائب صدر لالا اسد پٹھان نے کہا کہ کراچی میں سماءٹی وی کے پروڈیوسر سئنیرصحافی اطہرمتین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پی ایف یو جے اطہر متین کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ اطہر متین کے قاتلوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

لالا اسد پٹھان نے مزید کہا کہ سینئر صحافی کا دن دہاڑے قتل ریاست کی ناکامی ہے، صحافیوں کے تحفظ کے بلند بانگ دعوؤں اور کھوکھلے قوانین کے باوجود عملی طور پر صحافی بے یارو مددگار اور ہر لمحہ بندوق کے نشانے پر ہیں حکومت وقت صحافیوں سمیت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی یے جس کے باعث دن دہاڑے شاہرائوں پر صحافیوں کو اور عام شہریوں کو قتل کیا جارہا ہے مگر افسوس کہ ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ اظہار رائے کی آزادی پر حملے جمہوریت اور ملک کیلئے نقصان دہ عمل ہے۔

لالا اسد پٹھان نے مزید کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ہم وفاقی حکومت سمیت سندھ حکومت اور بلاول بھٹو زرداری سےمطالبہ کرتے ہیں کہ اطہر متین کے قاتل دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو جے کے صدر سلیم سھتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے کہا کہ سکھر یونین آف جرنلسٹ اطہر متین کے قتل اور پنو عاقل کے صحافی قربان ملک کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

صحافیوں نے جمہوریت کی بحالی اور حق سچ کی خاطرہر بار اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے یہ ثابت کیا یے کہ سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہم بزدلوں کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس واقعہ کیخلاف سکھر, روہڑی, پنوعاقل, صالح پٹ,ٹھکراٹھو, خیرپور, ببرلوءِ, فیض گنج, ٹھری میرواہ, کوٹ ڈیجی, رانی پور, ہنگورجا, گمبٹ, نارہ, کنگری, نوشہرو فیروز, مورو, پڈعیدن, بھریا, کنڈیارو,  ٹھارو شاھ, محراب پور, گھوٹکی, اوباڑو, ڈہرکی, لاڑکانہ, شکارپور, جیکب آباد, کشمور کندھ کوٹ, میں احتجاجی مظاہرے کرکے دھرنے دیئے گئے مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ملک بن چکا ہے جہاں حق سچ لکھنے اور بولنے والوں کی زبان بند کردی جاتے ہے اظہار راءِ کی آزادی پر پابندی قابل مذمت عمل ہے۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے قتل، اقدام قتل، اغواءاور دھمکیوں کے ذریعے حراساں کرنے کی کوششوں سمیت ان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات جیسے تمام غیر اصولی حربوں کیخلاف جمہوری طریقے سے جنگ جاری رکھے گی ایس یو جے رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے صحافت کیخلاف سازشیں صحافیوں کی گرفتاریاں اور قلم کے مزدوروں کا قتل عام انتہائی نامناسب عمل ہے جس کی  شدید مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی سکھر سے بھی  پر زور مطالبہ کرتے ہیں پنو عاقل میں صحافی قربان ملک کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد سے گرفتار کرکے سامنے لایا جائے اور انہیں قرار واقع سزا دی جائے۔

متعلقہ تحاریر