اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب کے مقدمات زیرالتواء ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مکمل تیار ہیں، مگر لگتا ہے اپوزیشن کی جانب سے آنی نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عدالت عظمیٰ میں زیر التوا مالیاتی کیسز پر مشاورت کی گئی، وزیر اطلاعات چوہدری کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں 233 ارب روپے کی مقدمات زیر التوا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  سے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد کیا ۔ وفد میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایف یو جے اور ایس یو جے کے زیراہتمام اطہر متین کے قتل کے خلاف مظاہرہ

کمانڈر سری لنکن نیوی کی پاکستان آمد، نیول چیف سے ملاقات

فواد چوہدری کا میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ اجلاس کے موقع پر ماحول بہت اچھا تھا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشورے دیئے۔

Federal Minister Fawad Chaudhry and Islamabad High Court

ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے 13 اہم مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی ، ان کا کہنا تھا یہ ملک کا پیسہ ہے، کسی فرد کا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب روپے کی مقدمات زیر التوا ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا اجلاس میں ان مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کی گئی ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ پاکستان کے چند بہت بڑے ججز میں سے ہیں، انہوں نے پاکستان کی خوشحالی کی طرف بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے باقی عدالتیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کریں گی، ریونیو سے متعلق مقدمات ہائیکورٹ نہیں، ایف بی آر کے اپنے وکلا کی ٹیکنی کیلیٹیز کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ یقینی طور پر چیئرمین ایف بی آر اجلاس میں دی گئی تجاویز سے استفادہ کریں گے

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مکمل تیار ہیں، مگر لگتا ہے اپوزیشن کی جانب سے آنی نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر