حدیقہ کیانی کا دبئی ایکسپو 2020میں پاکستانی پویلین کا دورہ

وہ  اس وقت  دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے دبئی ایکسپو 2020 میں ہیں  اور  اس میں  پاکستان پویلین کا دورہ انتہائی خوشگوار ہے

دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے دبئی ایکسپو 2020 اپنی آب و تاب  سے جاری ہے دنیا بھر سے 185 سے زائد ممالک کے 25 لاکھ سے زائد افراد نے اب تک دبئی ایکسپو 2020 کا دورہ کیا ہے ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار اور سیاسی شخصیات نے بھی  دبئی تجارتی میلے کا دورہ کیا ہے ،  گلوکارہ حدیقہ کیانی  بھی اس وقت  دبئی  ایکسپو 2020 میں موجود ہیں۔

پاکستانی گلو کارہ حدیقہ کیانی  نے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر  اپنے مداحوں کے نام دبئی ایکسپو 2020  میں پاکستانی پویلین کے باہر سےاپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  اپنے پیغام میں  کہا ہے کہ وہ  اس وقت  دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی وتجارتی میلے دبئی ایکسپو 2020 میں ہیں  اور  اس میں  پاکستان پویلین کا دورہ انتہائی خوشگوار ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل "دوبارہ” کی کامیابی پر نہال

حدیقہ کیانی نے والدہ کا 25سال قبل لکھا ہوا گیت جاری کردیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

انھوں نے   تصویرکے ساتھ کیپشن میں مزید لکھا کہ   پوری دنیا کیلئے اس دیکھنا ضروری  ہے ، جو ہماری بھرپور ، متنوع تاریخ اور ہمارے روشن مستقبل کی جھلک دکھاتا ہے ، انھوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 کا تصویروں اور ویڈیوز میں جائزہ لینے والے کبھی اس کی اہمیت کو نہیں جان سکیں گے اس کی اہمیت کو جاننے کیلئے اس کا ذاتی طورپر دورہ کرنا ضروری ہے اور یہ میرے لئے قابل فخر لمحہ ہے کہ میں آج یہاں موجود ہوں ۔

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو2020 کے دوران اب تک 1938 سرکاری ملازمین جن میں سربراہان مملکت، وزراء اور سفیروں سمیت دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں، نےشرکت کی ہےجبکہ 192 ممالک کے پویلین بنائے گئے ہیں جو کہ تمام معروف رہے ہیں۔ ان میں سب سے بڑے پویلینز میں سے ایک سعودی عرب کے ایونٹ میں اب تک 5 لاکھ افراد تشریف لا چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر