چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکھر میں انوکھا استقبال

رہنما پی پی پی اور سابق میئر سکھر ارسلان شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کے نام والا سو فٹ کا تیر غباروں سے مدد سے ہوا میں لہرا دیا۔

سکھر: سابق سینیٹر اسلام الدین نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سکھر میں انوکھا استقبال کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔ سٹی بائی پاس پر سو فٹ کے تیر کو کرین کی مدد سے ایک سو چولیس فٹ بلندی پر دلکش اور رنگا رنگ غباروں کے ساتھ ہوا میں لہرا دیا گیا۔

دلکش غباروں کے ساتھ لہرائے گئے تیر پر بلاول بھٹو زرداری کا نام دور دور سے دیکھا اور پڑھا جا رہا تھا۔ سو فٹ تیر کو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان والے اپنے جھنڈے کا رنگ لال ، کالا اور ہرے رنگ سے رنگا گیا تھا۔ جس پر غباروں نے مزید چار چاند لگا کر منفرد اور دلکش نظارے میں تبدیل کر کے رکھ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بلاول بھٹو کا 38 نکاتی مطالبے کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اعلان جنگ

تحریک عدم اعتماد کی تلوار، وزیراعظم جہانگیر ترین سے ملنے کو تیار

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جیسے ہی سکھر کے عوام سے خطاب کرنے کے لیے کنٹینر پر پہنچے تو انکا استقبال کچھ اس طرح سے کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اسلام الدین شیخ کے فرزند سابق میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے ایک سو فٹ لمبا بلاول کے نام والا تیر ایک کرین کے ذریعے ایک سو چالیس فٹ کی بلندی پر لہرایا دیا گیا جو اپنی مثال آپ ہونے کے ساتھ ایک انوکھا استقبال کا کارنامہ بھی اختیار کر گیا ۔

سو فٹ تیر کو جب 144فٹ اونچائی پر لہرایا گیا تو اس پر بلاول بھٹو زرداری کا نام دور دور سے پڑھا جاسکتا تھا۔

دیگر شہروں سے آنے والے جیالے بھی تیر کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ، بار بار سو فٹ کے تیر کو 144فٹ بلندی پر لہراتا ہوا دیکھ کر موبائل فونز والے جیالوں نے خوب تصاویر اور ویڈیو بنائیں اور ارسلان شیخ کے انوکھے کارنامے کی تعریف کی۔

متعلقہ تحاریر