انگلش بلے باز جیسن رائے کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

جیسن رائے کو گجرات ٹائٹنز نے اپنی ٹیم کے لیے 2 کروڑ روپے کی بولی دے کر خریدا تھا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے ۔ جیسن رائے کا کہنا ہے وہ اپنا زیادہ وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تمام حضرات کو سلام ، خاص طور پر گجرات ٹائٹنز اور اس کے مداحوں کو۔ میں بوجھل دل کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ میں اس سال آئی ایل پل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا۔ میں کپتان ہاردک اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بولی کے وقت اپنی ٹیم کے لیے میرا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

روس کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ سے باہر، فیفا نے پابندی لگادی

اداکارہ مائرہ خان نے مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ کو ٹائیگر تسلیم کرلیا

31 سالہ جیسن رائے کو آئی پی ایل کی دس ٹیموں میں سے نئی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنا تھا۔ آئی پی ایل کا نیا سیزن 26 مارچ سے 29 مئی تک کھیلا جائے گا۔

جیسن رائے کے ہاں جنوری کے اوائل میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ وہ گذشتہ ماہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے پچھلے تین سالوں میں انہوں نے بہت نقصان اٹھایا ہے اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں اپنا بہترین وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتا ہوں۔ ساتھ ساتھ ہی میں اگلے دو سے تین ماہ کے لیے کھیل سے دور رہنا چاہتا ہوں کیونکہ میں نے ایک مصروف سال گزارا ہے۔”

جیسن رائے کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ وہ اس سال کے آخری میں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کو میسر ہوں گے۔ یاد رہے 2021 کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم ، نیوزی لینڈ سے ہار گئی تھی ، جیسن رائے زخمی ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل سے قبل ٹیم سے الگ ہو گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر