سعودی عرب نے دوستی نبھا دی، پاکستان کا کروڑوں ڈالر قرضہ موخر
84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرضے کی رقم پاکستان آئندہ دو سال میں قسطوں کی صورت ادا کرے گا، ری شیڈولنگ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

دوست نے دوستی نبھا دی، سعودی عرب نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے قرضے 6 ماہ تک موخر کر دیئے، پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔
کورونا سے نبرد آزما پاکستان کی معیشت کے لیے سعودی عرب نے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ، 6 ماہ کے لیے موخر کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا، وزارت اقتصای امور کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب جی 20 ممالک کے تحت پاکستان کو ریلیف دے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لئے بڑا ریلیف ہے۔ اس طرح برادر ملک نے پاکستان کے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرضہ ری شیڈول کر دیا ہے۔
قرضوں کی ادئیگی آئندہ 6 ماہ کے لئے موخر کر دی گئی ہے۔ نئے معاہدے کے تحت مئی 2020ء تا دسمبر 2021ء تک کی مدت کا قرضہ آئندہ چھ سال میں ادا کیا جا سکے گا۔
یہ رقم 2022ء سے آئندہ چھ سال میں سالانہ دو اقساط کی صورت میں ادا کی جائے گی، پاکستان مجموعی طور پر 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی رقم قسطوں میں ادا کرے گا۔
قرضہ موخر کرنے کے معاہدے کی تقریب میں سعودی سفیر بھی موجود تھے۔ سعودی ڈیویپلمنٹ فنڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سعود ایاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔