رہنما ایم کیو ایم خوش بخت شجاعت خواتین کے ملٹی ٹیلنٹڈ کردار سے خوش

ماضی کی معروف کمپیئر کہنا ہے پاکستان میں بے وجہ حقوق مانگنے اور بلاوجہ خواہشات کی دوڑ بہت زیادہ ہے۔

ماضی کی معروف کمپیئر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے بحثیت خاتون یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی خواتین ملٹی ٹیلنٹڈ کردار ادا کررہی ہیں۔ عورت کو اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں دیں وہ دنیا کی کسی بھی مخلوق سے سب سے زیادہ ہیں۔ اسی وجہ سے عورت کے کندھوں پر بوجھ بھی زیادہ ہے۔

نیوز 360 کے اینکر الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ ہمارے فرائض بہت زیادہ ہیں لیکن ہمارے حقوق بھی کچھ کم نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وقت کے ساتھ ساتھ روایتی میڈیا کا دور ختم ہورہا ہے، عامر جہانگیر

"میک اے وش فاؤنڈیشن” پاکستان میں 13 ہزار بچوں کی "وشش” کو پورا کرچکا، اشتیاق بیگ

خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ ظلمت شب کا شکوہ کرنے سےبہتر ہے کہ ہم اپنی حصے کی شمع کو جلاتے جائیں ۔ اپنے مقصد سے انسان کو ہٹنا نہیں چاہیے۔ اپنی آنے والی نئی نسل کو ایک بہترین انسان بنانے کی کوشش ہی ایک عورت کا سب سے بڑا فریضہ ہوتا ہے ۔

خوش بخت شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بےوجہ حقوق مانگنے کی دوڑ بہت زیادہ ہے۔ بے وجہ خواہشات بہت زیادہ رکھی جاتی ہیں۔ لیکن ہم خود کیا کررہے ہیں ، ہم کس نہج پر کھڑے ہیں ، ہمارے کیا حقوق ہیں ، ہمارے کیا فرائض ہیں ، ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ عورت کا وجود کائنات کے لیے بہت اہم ہے۔ عورت کا سب سےبڑا کام ہے اسے ہم بھول جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے بہت سارے منصب عطا کیے ہیں عورتوں کو۔

ماضی کی معروف کمپیئر اور ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما خوش بخت شجاعت نے مزید کیا مزید دار باتیں کیں اور اپنے کون کون سے تجربات شیئر کیے دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں ۔

متعلقہ تحاریر