برائلر مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں 100 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ عوام شادیوں میں سنگل ڈش ہر عملدرآمد یقینی بنائیں تو مرغ کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں۔
ملک میں برائلر مرغی کے دام، بے لگام، ایک ہفتے میں برائلر مرغی 100 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کرگئی، 170 روپے میں فروخت ہونے والی زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 270 سے 350 روپے تک پہنچ گیا۔ خضدار میں 350، حیدر آباد 300 اور کراچی میں 320 روپے فی کلو ریٹ سے عوام چکرا گئے۔
ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت کی اونچی پرواز جاری ہے اور ایک ہفتے میں مرغی کے دام مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ عوام پریشان ہیں کیونکہ ایک ہفتے میں برائلر مرغی 100 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان کے بیرونی قرضے 130.6 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں سب سے زیادہ مہنگی مرغی خضدار میں 350 روپے کلو تک رہی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ اور اس کی قیمت 270 روپے فی کلو تک پہنچی۔
گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں مرغی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ ہوا اور اس کا ریٹ 255 روپے تک جا پہنچا۔
لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت 18 ، فیصل آباد میں 25 روپے فی کلو تک بڑھی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر ملتان میں مرغی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے میں برائلر مرغی 10 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور کراچی میں زندہ مرغی 320 روپے کلو تک جا پہنچی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں برائلر مرغی 60 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں زندہ مرغی 25 روپے ، پشاور میں 15 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، کوئٹہ میں ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور فی کلو زندہ مرغی 314 روپے تک جا پہنچی۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ عوام شادیوں میں سنگل ڈش ہر عملدرآمد یقینی بنائیں تو مرغ کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں۔